اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں سردی کی جلد آمد،گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس بار سردی کی شدت کتنی زیادہ ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے تشویشناک پیش گوئی کردی،محکمہ موسمیات نے اس بار کراچی میں سردی جلدی آنے اور گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب کی جانب ہوا کا زیادہ دباؤ موجود ہے اور ہوا کا زیادہ دباؤ یعنی
پریشر گریڈینٹ اچھی سردیوں کے لیے موزوں ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ شمالی بلوچستان میں پریشر گریڈینٹ موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ شمال کی جانب سے ہوائیں چلنے کی صورت میں کراچی میں موسم خنک ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر کے وسط تک موسم سرد ہوسکتا ہے تاہم اس بار جلد سردی اور گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہونے کے امکانات ہیں۔