عمرہ آپریٹرز، ٹریول ایجنٹس کیلئے نیا قانون متعارف کرنیکا فیصلہ،کمپنیاں رجسٹریشن اور بھاری زرضمانت کی پابند،شکایت پر بڑا جرمانہ بھی ہوگا

15  اکتوبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)عمرہ زائرین کے ساتھ عمرہ آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس کے فراڈ کی بڑھتی ہوئی شکایات پروفاقی حکومت نے نیا قانون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے قانون کے تحت عمرہ ویزہ کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کو رجسٹریشن کے ساتھ بھاری زرضمانت جمع کرانے کا پابند بنایا جائیگا، زائرین کی شکایت کی صورت میں

عمرہ آپریٹرز کو زرضمانت سے جرمانے کی ادائیگی کرنا ہو گی،نئے قانون کے بعد سعودی عرب کی کمپنیاں پاکستان میں مرضی کے ٹریول ایجنٹس اورٹورآپریٹرز کی بجائے حکومت پاکستان کے رجسٹرڈ ٹورآپریٹرز سے معاہدے کرنے کی پابند ہونگی۔وفاقی حکومت نے سعودی عرب میں عمرہ امور کی نگرانی کا قانونی اختیاروزارت مذہبی امورکے حوالے کرنے کیلئے وزارت قانون کوسفارشات کی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔وفاقی حکومت کے معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں 1100سے زائد عمرہ ٹورآپریٹرزکسی حکومتی گارنٹی کے بغیرزائرین کو عمرے کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔نئے مسودہ قانون کے تحت زر ضمانت جمع کرانے کے بعد رجسٹرڈ ہونے والے عمرہ ٹورآپریٹرز ہی زائرین سے معاہدہ کرسکیں گے۔ وزیراعظم نے موجودہ قوانین کے تحت عمرہ زائرین کے ساتھ کسی فراڈ کی صورت میں سعودی عرب میں پاکستانی حکومت کا کوئی متعلقہ اتھارٹی اور کسی بھی ادارے کو نگرانی کا قانونی اختیار نہ ہونے پر تعجب کا اظہارکرتے ہوئے فوری نئے قوانین بنانے اور کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…