اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

2017سے تاحال صرف نیب لاہور میں 1 لاکھ افراد تحقیقاے کیلئے طلب،کتنے افراد کو گرفتار کیاگیا؟چونکا دینے والے انکشافات

datetime 15  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور نے مجموعی طور پر طلب کئے گئے اور گرفتار ہونے والے ملزمان کے اعدادوشمار فراہم کردیئے۔تفصیلات کے مطابق 2017 سے تاحال نیب لاہور میں کم و بیش 1 لاکھ افراد کوتحقیقاے کیلئے طلب کیا گیا۔ڈھائی سالوں میں دوران تحقیقات ٹھوس شواہد کی بنیاد پر 859 ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے جن پر عملدرآمد کیا گیا۔جبکہ نیب لاہور کے قیام (1999) سے 2016 تک تقریبا 7 لاکھ افراد کو مختلف نوعیت کے مقدمات میں طلب کیا گیا۔17 سالوں کے دوران 7 لاکھ میں سے کل 1532 ملزمان

کی گرفتاری پر عملدرآمد کیا گیا۔تفصیلات فراہم کرتے ہوئے نیب لاہور کی جانب سے اس تاثر کی نفی کی گئی کہ نیب میں ملزمان کو طلب کر کے بٹھا لیا جاتا ہے۔ترجمان کے مطابق نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کے تمام اقدامات قانون اور آئین کی روشنی میں سرانجام پاتے ہیں،نیب میں ماورائے آئین کسی نوعیت کے اقدام کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا،ملزمان کی گرفتاری مروجہ قوانین کے مطابق اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی عمل میں لائی جاتی ہے،دوران تحقیقات متعدد افراد کو معاونت کیلئے بھی طلب کیا جاتا ہے جنکی گرفتاری مقصود نہیں ہوتی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…