اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف اور پنجاب کے صدررانا ثنا اللہ کی مشاورت کے بعد مسلم لیگ(ن) پنجاب تنظیم کے عہدیداروں کے ناموں کااعلان کردیاگیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے پارٹی قائد محمد نواز شریف اور پنجاب کے صدررانا ثنا اللہ کی مشاورت کے بعد صوبائی عہدیداروں کے ناموں کااعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شیخ آفتاب سینئر نائب صدر،سائرہ افضل تارڑ،چوہدری سعودمجید،خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ، ذکیہ خان اور امانت اللہ خان شادی خیل نائب صدور،ذیشان رفیق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جبکہ رانا محمد ارشد، خواجہ محمد وسیم جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ(ن) پنجا ب ہوں گے۔

مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز محمد نواز شریف کی ہدایت کی روشنی میں ڈویژنل سطح کی تنظیموں کا بھی اعلان کیا گیا اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثنا اللہ کی مشاورت کے بعد پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس خان لغاری نے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ راولپنڈی ڈویژن میں ملک ابرارصدر، تنویر اسلم ملک سینئر نائب صدر،ملک سہیل لال جنرل سیکرٹری اور چوہدری ندیم خادم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ لاہورڈویژن(لاہور، قصور، شیخوپورہ،ننکانہ میں شیخ وسیم اختر صدر، ڈاکٹرشذرہ منصب علی خان سینئر نائب صدر اورپیر اشرف رسول جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں چوہدری عابد رضاصدر،ملک سعید،فاروق گھمن سینئر نائب صدور اور محمد توفیق بٹ جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ سرگودھا ڈویژن میں شاہنوازرانجھا صدر،حمیر حیات روکھڑی سینئر نائب صدر اور ملک وارث کلو جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ فیصل آباد ڈویژن میں حاجی اکرم انصاری صدراورکرنل (ر) ایو ب گادھی جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ ملتان ڈویژن میں عبد الرحمان کانجو صدر،اسلم بودلہ،رانا بابرحسین عابد سینئر نائب صدور، شیخ طارق رشید جنرل سیکرٹری اور چوہدری یوسف کسیلہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ ساہیوال ڈویژن میں میاں یاور زمان صدر، چوہدری طفیل جٹ سینئر نائب صدر، افتخار چھچھڑ جنرل سیکرٹری اور سید عاشق حسین کرمانی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،ڈی جی خان ڈویژن میں مہر اعجاز احمد اچلانہ صدر، خضر حسین مزاری سینئر نائب صدر اور

حما د نواز ٹیپو جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے پہلے سے نامزد عہدیداران اپنے عہدوں پر برقراررہیں گے جن کے نام مندرہ ذیل ہیں جن میں رانا ثنا اللہ صدر، اویس لغاری جنرل سیکرٹری،خواجہ سلمان رفیق،راجہ قمر الاسلام،رانا مشہود احمد خان، ملک احمد خان اورارشدلغاری نائب صدر، عظمیٰ بخاری سیکرٹری اطلاعات او رمیاں مرغوب سیکرٹری فنانس ہوں گے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…