اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

”یہ سب حسین نواز کا کیا دھرا ہے“چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب ٹیم کے سوالات پر نواز شریف کا حیرت انگیز ردعمل،تمام ذمہ داری اپنے ہی بیٹے پر ڈال دی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف چوہدری شوگر مل کیس میں نیب کو کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے لاہور کے ڈے کئیر سینٹر میں چوہدری شوگر مل کیس کے حوالے سے تفتیش کی، اس دوران ان سے 13 سوالات پوچھے گئے مگر نواز شریف نے کسی ایک سوال کا بھی تسلی بخش جواب نہ دیا۔نواز شریف کا زیادہ تر تحقیقاتی ٹیم کو یہی جواب تھا کہ میں

حکومتی امور سرانجام دینے میں مصروف تھا کاروبار کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں، جتنی تھی بتا دی، مزید کاروباری معلومات کے لیے میرے بیٹے حسین نواز سے رابط کریں۔نیب کی ٹیم نے جب نواز شریف سے پوچھا کہ آپ نے یوسف عباس اور مریم نواز کی شراکت داری سے 410 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے اور اس کے ثبوت ہیں تو سابق وزیراعظم کا جواب تھا کہ یہ آپ متعلقہ افراد سے پوچھیں جن کے نام ہیں، بزنس کرنا کوئی غیر قانونی کام نہیں۔نیب نے نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ نے گیارہ ملین روپے کے شیئرز غیر ملکی شخص نصیر عبداللہ کو منتقل کئے، جس پر انہوں نے کہا کہ ان سے ہمارے بزنس معاملات چلتے ہیں، کاروبار میں لین دین یوتا رہتا ہے۔نیب نے نواز شریف سے سوال کیا کہ غیر ملکی کو ٹرانسفر کئے جانے والے شیئرز 2014 میں واپس کردئیے گئے، اس کی وجوہات کیا تھیں؟ جس پر نواز شریف کا جواب تھا کہ غیر ملکی معاملات حسین نوازشریف دیکھتے ہیں۔نیب نے جب نواز شریف سے پوچھا کہ آپ نے ایک کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرض شوگر ملز میں ظاہر کیا، یہ قرض کہاں سے لیا گیا؟ سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ میرے علم میں نہیں اور قرضہ لینا کونسا جرم ہے، اس وقت میرے پاس قرضے کا ریکارڈ موجود نہیں ہے، قرضہ لینے کے لیے جو دستاویزات تیار کی گئیں اور جن لوگوں نے تیار کیں وہی درست معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ نواز شریف چوہدری شوگر مل کیس میں 14 روز کے لیے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے پاس ریمانڈ پر ہیں۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…