برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان برطانوی میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز بن گیا

15  اکتوبر‬‮  2019

لندن (این این آئی)برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان برطانوی میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز بنا ہوا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بحال کرنے کی وزیراعظم عمران خان کی کوششوں میں مددگار ثابت ہوگا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے لکھا کہ والدہ لیڈی ڈیانا کے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کے باعث

یہ دورہ شہزادہ ولیم کے لیے جذباتی نوعیت کا حامل ہے۔ شہزادی ڈیانا سے قربت کی وجہ سے سابق کرکٹ اسٹار اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان بچپن سے شہزادہ ولیم کو جانتے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی جوڑے کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے، پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور بریگزٹ بحران کے وقت برطانیہ کے لیے بین الاقوامی تعلقات کی بہتری میں معاون ثابت ہوگا۔اس سے قبل برطانوی شاہی محل سیاسی اور سکیورٹی اعتبار سے دورہ پاکستان کو شاہی جوڑے کا پیچیدہ ترین دورہ قرار دے چکا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کو دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کی کڑی قرار دیا ہے۔پاکستان آمد پر کیٹ مڈلٹن نے فرانسیسی برطانوی ڈیزائنر کیتھرین واکر کا تخلیق کردہ ہلکے نیلے رنگ کا جدید طرز کا شلوار قمیض زیب تن کیا۔ڈچز آف کیمبرج کے لباس پر تبصرہ کرتے ہوئے برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ انہوں نے ایک مسلمان ملک کی روایات کا احترام کرتے ہوئے لباس کا انتخاب کیا۔ جس سے ماضی میں لیڈی ڈیانا کے پاکستان کے دوروں پر پہنے گئے ملبوسات کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…