اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور مولانا فضل رحمن 18 اکتوبر کو مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور مولانا فضل رحمن 18 اکتوبر کو مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ
پریس کانفرنس 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور میں شام ساڑھے سات بجے ہوگی،آزادی مارچ اور جلسے کے حوالے سے اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا جائے گا،سیاسی صورتحال پر مشاورت بھی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی تباہی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔