تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیوں کی؟اہم حلقے میں ضمنی انتخاب پر پیپلزپارٹی اورجے یو آئی (ف)میں ٹھن گئی،دھماکہ خیز اعلان

15  اکتوبر‬‮  2019

لاڑکانہ(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے حلقہ پی ایس 11کے ضمنی انتخاب سے متعلق جمعیت علمائے اسلام(ف) سندھ کی قیادت کی وضاحت کو مسترد کردیا ہے۔نثار کھوڑونے کہاہے کہ راشد محمود سومرو وضاحت کریں اگر جے یوآئی کا جے ڈی اے اور پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں ہے تو پی ایس 11 پر ستارے کے نشان پر انتخاب لڑنے والے ہمارے مخالف امیدوار کی انتخابی مہم کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے منعقدہ جلسے میں انہوں نے کیوں شرکت کی۔

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نیسوال اٹھایا کہ لاڑکانہ میں جے یوآئی کا پی ٹی آئی کی جانب سے جی ڈی اے کے حمایت یافتہ ستارے کے امیدوار کی حمایت میں منعقدہ جلسے میں شرکت کرنا کیا جے یوآئی کی پالیسی ہے؟انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اس بات کی بھی وضاحت کرے کے کیا ان کو مولانا فضل الرحمان نے یہ کہا ہوا ہے کے وفاق میں پی ٹی آئی کی مخالفت کرنی ہے اور سندھ میں مقامی سطح پر پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے حمایتی امیدوار کے جلسوں میں شرکت کرکے انتخابی مہم چلانی ہے؟نثار کھوڑ نے کہا جے یو آئی کی وفاق میں پی ٹی آئی کی مخالفت اور سندھ میں ان کے حمایتی امیدوار کے جلسوں میں شرکت اور تقریریں کرنا کیا دھرا معیار نہیں ہے؟ کیا لاڑکانہ اتحاد کا یہ فیصلہ تھا کے وہ لاڑکانہ اتحاد کے امیدوار کی حمایت میں اور جماعتوں کی بھی حمایت حاصل کرینگے۔انہوں نے کہا راشد محمود سومرو صاحب یہ واضح کریں کہ کیا جے یو آئی کا یہ فیصلہ تھا کے جے ڈی اے کا حمایت یافتہ امیدوار ان کا بھی حمایت یافتہ امیدوار ہوگا؟اگر جے یو آئی کا جی ڈی اے اور پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں تو کیا راشد محمود سومرو کو جلسوں میں پیر صاحب پگاڑا اور عمران خان کے بینرز اور فوٹو نہیں دکھائی دیتے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ پی ایس 11 پر ھمارے مخالف امیدوار کے انتخابی بینرز پر عمران خان اور پیر پگاڑا کی تصاویر آویزاں ہیں۔کیا جے یو آئی کی پالیسی عمران خان کی حمایت کی ہے؟پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ

مولانا فضل الرحمان نے جے یوآئی سندھ کو ایسا کہا ہوگا وہ پی ٹی آئی اور جے ڈی اے کے حمایت میں کام کرنے والے لاڑکانہ اتحاد میں شامل ہوجائیں۔نثار کھوڑو نے کہا میں سمجھتا ہوں کے راشد محمود سومرو نے ایسا عمل کرکے جے یو آئی کی پارٹی پالیسی کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔راشد محمود سومرو غلط بیانی کرکے خود کو ایکسپوز کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راشد محمود اور ناصر محمود سومرو نے غلط بیانی کرکے اپنے آپ کو بچانے کی ناکام کوشش کی ہے، اب راشد اور ناصر محمود سومرو عوام کو غلط بیانی کرکے گمراہ نہیں کرسکتے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…