لندن (نیوزڈیسک)اپنے وقت کے معروف ترین کرکٹر عمران خان نے گیارہ سالہ شہزادہ ولیم کو ماضی میں ایسی کیا بات کہی تھی جو بالاخر سچ ثابت ہوئی؟شہزادے کا دورہ پاکستان ان کی یادوں کو واپس لے آیا،برطانوی میڈیا کے دلچسپ انکشافات، تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان برطانوی میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز بنا ہوا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بحال کرنے کی
وزیراعظم عمران خان کی کوششوں میں مددگار ثابت ہوگا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے لکھا کہ والدہ لیڈی ڈیانا کے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کے باعث یہ دورہ شہزادہ ولیم کے لیے جذباتی نوعیت کا حامل ہے۔ شہزادی ڈیانا سے قربت کی وجہ سے سابق کرکٹ اسٹار اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان بچپن سے شہزادہ ولیم کو جانتے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی جوڑے کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے، پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور بریگزٹ بحران کے وقت برطانیہ کے لیے بین الاقوامی تعلقات کی بہتری میں معاون ثابت ہوگا۔اس سے قبل برطانوی شاہی محل سیاسی اور سکیورٹی اعتبار سے دورہ پاکستان کو شاہی جوڑے کا پیچیدہ ترین دورہ قرار دے چکا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادے ولیم کا دورہ پاکستان ان کی بچپن کی یادوں کو بھی واپس لے آئے گا۔شہزادہ ولیم بچپن میں عمران خان کے باغ میں کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔اس وقت کے معروف کرکٹر عمران خان نے 11 سالہ ولیم کو بتایا تھاکہ وہ ایک دن پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے، لیکنشہزادہ ولیم کویقین نہیں آیا تھاتاہم اب جب شہزادے نے پاکستان کاسرکاری دورہ کیا ہے عمران خان کی بات بالاخر سچ ثابت ہوئی اور اب وہی معروف کرکٹر پاکستان کے وزیر اعظم بن چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کو دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کی کڑی قرار دیا ہے۔پاکستان آمد پر کیٹ مڈلٹن نے فرانسیسی برطانوی ڈیزائنر کیتھرین واکر کا تخلیق کردہ ہلکے نیلے رنگ کا جدید طرز کا شلوار قمیض زیب تن کیا۔ڈچز آف کیمبرج کے لباس پر تبصرہ کرتے ہوئے برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ انہوں نے ایک مسلمان ملک کی روایات کا احترام کرتے ہوئے لباس کا انتخاب کیا۔ جس سے ماضی میں لیڈی ڈیانا کے پاکستان کے دوروں پر پہنے گئے ملبوسات کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔