اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ثاقب نثار کی جانب سے بنائے گئے ڈیم فنڈ میں موجود 11ارب روپے کا کیا کیا گیا؟حکومت نے خود ہی بتا دیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا ہے کہ مولانا کرائے پر دستیاب ہیں اور ان پر آنے والے دنوں میں بھرپور بات ہو گی ،ڈیمز کیلئے فنڈ اس وقت کے چیف جسٹس نے بنایا تھا اوراس میں موجود تقریباً11ارب روپے کی رقم کی سرمایہ کاری کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کیا ،حکومت نے اسے ہاتھ تک نہیں لگایا ۔

آنے والے دنوں میں مسائل پر قابو پا لیا جائے گا ، آنکھوں کی بیماری میں مبتلا بچے کے علاج معالجے تمام اخراجات براشت کروں گا ، والد نے علاج معالجے کیلئے اپنی جوورکشاپ فروخت کی اسے بھی خرید کر واپس دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے واپڈا ہسپتال میں آنکھوں کی بیماری میں مبتلابچے واجد علی کی عیادت اور ڈاکٹروں سے معلومات حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ فیصل واڈا نے کہا کہ میڈیا کے شکر گزار ہیں جو بچے کی بیماری کوسامنے لایا۔ہماری حکومت میں عام لوگ وی وی آئی پی ہیں ۔بچے کی بیماری میں غفلت ہوئی اور اب اس کا سٹیج چار کا کینسر ہے، بچے کو شوکت خانم میں داخل کرارہے ہیں ۔اڑھائی سال پہلے معلوم ہوجاتا تو بچے کا علاج آسان تھا۔ انہوں نے کہا کہ بچے کے علاج معالجے کے تمام اخراجات برداشت کروں گا ،والد ین کوعلاج معالجے کے دوران یہاں رہنے کے لئے رہائش دی جائے گی جبکہ ان کے دوسرے بچوں کو بھی یہاں لارہے ہیں تاکہ ان کا بھی چیک اپ کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے بچے کے والد کی مدد کرنی ہے تو خود بچے کے والد سے رابطہ کرے ،کسی بلائنڈاکائونٹ میں امداد ٹرانسفر نہ کی جائے ۔ انہوں نے اعلان کیا گیا کہ ایک فنڈ بناقائم کیا جائے گا جو کارخیر کے کاموں میں مستحقین کی امداد کرے گا۔

انہوں نے ڈیمز فنڈ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ فنڈ اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے بنایا تھا ۔ 10سے 11ارب روپے کے اکائونٹس کا اختیاربھی سپریم کورٹ کے پاس ہے او راس کی سرمایہ کاری کے حوالے سے فیصلہ بھی سپریم کورٹ نے کیا ہے ،حکومت نے ان فنڈز کو ہاتھ تک لگایا ،جب ہمیں ڈیمز کے لئے فنڈز کی ضرورت ہوگی توسپریم کورٹ سے اس کی دخواست کی جائے گی ۔ انہوں نے مہنگائی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ سب کو اس کی وجوہات کا پتہ ہے لیکن آنے والے دنوںمیں مسائل پر قابو پا لیا جائے گا ۔ انہوں نے مولانافضل الرحمان کے مارچ اور دھرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’مولانا کرائے پر دستیاب ہیں ‘‘ لیکن آج اس حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا بلکہ آنے والے دنوں میں اس پر بھرپو ربات ہو گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…