اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ڈی چوک دھرنے کے دوران طاہر القادری کیلئے کفن کس نے خریدے اور ادائیگی کس کی جانب سے کی گئی تھی؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی (ف) کی جانب سے 31اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں ، حکومت بھی اس مارچ کو ناکام بنانے کیلئے سرگرم ہے ، اسی حوالے سے نجی ٹی وی پروگرام میں

گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ جے یو آئی ف کے گزشتہ تمام ملین مارچز میں ڈسپلن کی ذمہ داری ان کی ڈنڈا بردار فورس کے پاس ہی ہوتی تھی، ابھی تک ڈنڈا بردارفورس کی طرف سے نہ کوئی قانون شکنی سامنے آئی ہے نہ ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کیلئے کفن اجمل وزیر نے خریدے تھے جب کہ اس کی ادائیگی ق لیگ نے کی تھی۔سلیم صافی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن مذہب کارڈ استعمال کرتے ہیں تو ہم مذمت کریں گے، ہر پارٹی کے جلسوں میں جھنڈے ہوتے ہیں اور کوئی جھنڈا ڈنڈے کے بغیر نہیں ہوتا ہے، ڈنڈے کا غلط اور خلاف قانون استعمال کیا جاتا ہے تو وہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن تمام تر نامساعد حالات اور طالبان کے حملوں کے باوجود کبھی مایوس نہیں ہوئے، اپوزیشن نہ میڈیا نہ پارلیمنٹ کے ذریعہ احتجاج کرسکتی ہے نہ ان کی شکایات رفع ہوسکی ہیں، اس لئے ان کے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں رہا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…