لاہور (آن لائن) خبریں لیک ہونے کا خوف، میاں شہباز شریف اپنے ہی پارٹی رہنماؤں پر شک کرنے لگے، مشاورتی اجلاس میں لیگی رہنماؤں کو موبائل فونز اندر لے جانے کی اجازت نہ ملی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس میاں شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا
جس میں آزادی مارچ اور دھرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی تاہم لیگی رہنماؤں کو موبائل فونز اجلاس میں لے جانے کی اجازت نہ دی گئی کیونکہ پچھلے اجلاس میں موبائل لے جانے کے باعث کچھ خبریں میڈیا پر لیگ ہو گئی تھیں مگر اس بار تمام لیگی رہنماؤں سے فون کمرہ اجلاس کے باہر ہی رکھوا دیئے گئے۔