اسلام آباد (این این آئی)وزارت مواصلات کے محکمہ این ایچ اے نے وزیراعظم کی ہدایت پر نوجوانوں کیلے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پروگرام کے تحت پہلے سال 12000 نوجوانوں کو تربیت دی جائیگی، پیڈ پروگرام اور نان پیڈ دونوں پروگرام اس میں شامل کئے گئے ہیں، این ایچ اے سے وابستہ فرمز کنسلٹنٹ ان نوجوانوں کو مستقبل میں جاب یقینی بناء گی
جنہوں نے اس پروگرام میں شرکت کرکے سند حاصل کیا ہو؟اس پروگرام میں وہ نوجوان جو ڈگری اور ڈپلومہ کے آخری سال میں ہو بھی شرکت کر سکتے ہیں، پروگرام سے سیول انجینئر، میٹریل انجینئر، آٹو کیڈ آپریٹر، لیب ٹیکنیشن،انورمینٹل اور سیپ گارڈ ٹرینی تیار ہونگے، سال-20 2019 کے پی ایس ڈی پی میں این ایچ اے کے 40 پراجیکٹس میں انکو انگیج کیا جائیگا۔