پشاور(آن لائن) جے یو آئی (ف) کے احتجاجی مارچ اور دھرنے میں سیکورٹی اقدامات کے لے خیبرپختونخوا پولیس نے ساڑھے چوبیس کروڑ روپے طلب کر لئے ہیں مارچ کے دوران سیکورٹی کے لئے خیبرپختونخواپولیس کے 80سے زائد پلاٹون کی تعیناتی کی جائیگی جبکہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے بھی چالیس سے زائد پلاٹون کی تعیناتی کی جائیگی محکمہ خزانہ سے 24کروڑ 44لاکھ روپے اخراجات کی مد میں طلب کئے
گئے ہیں اہلکاروں کی آمد و رفت،کھانے وغیرہ کی مد میں یہ فنڈ طلب کیا گیا ہے پشاور سمیت صوبے بھر سے سیکورٹی اقدامات کے لئے یہ فنڈ طلب کیا گیاہے پشاور سمیت صوبے بھر سے جے یو آئی (ف) کے احتجاجی دھرنے اور مارچ کے دوران یہ اہلکار تعینات رہینگے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کیاگیا تھا کہ جے یو آئی(ف) کے دھرنے کو خیبر پختونخوا سے آگے جانے نہیں دیاجائے گا۔