بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مولانا فضل الرحمان کو بڑا سرپرائز،مارچ ا ور دھرنے میں شریک ہونگے یا نہیں؟پاکستان علماء کونسل نے فیصلہ سنادیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پاکستان علماء  کونسل کسی مارچ یا دھرنے میں شریک نہیں ہو گی، حکومت اور مولانا فضل الرحمن مفاہمت سے معاملات کو حل کریں، ملک میں انتشار اور فساد پھیلانے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جمع المبارک کے اجتماعات میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے یوم کے طور پر منایا جائے گا، ماہ ربیع الاول و ثانی ملک بھر میں ماہ رحمت للعالمین? کے طور پر منائیں گے، 23 فروری کو یوم تاسیس اور 29 مارچ کو پانچویں عالمی پیغام اسلام کانفرنس کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گی،

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی طرف سے مسلم ممالک کے درمیان مصالحانہ کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت کے آئین، قانون اور شریعت کے دائرے میں تمام اقدامات کی حمایت کریں گے، غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر شرعی امو رمیں محاسبہ کریں گے، یہ بات پاکستان علماء   کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ و عاملہ کے اجلاس کے بعد فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا عبد الکریم ندیم، مولانا ایوب صفدر، مولانا عبد الحمید وٹو، مولانا زبیر عابد، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ طاہر الحسن، مولانا اسعد زکریا، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا عمار بلوچ، مولانا حاجی محمد طیب قادری، مولانا عبد القیوم فاروقی، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا اسلم قادری، مولانا شکیل الرحمن قاسمی، مولانا امین الحق اشرفی، مولانا حق نواز خالد، مولانا قاری عبد الحکیم اطہر، مولانا اسلم صدیقی، مولانا عبد المالک آصف، مولانا مفتی عمران معاویہ، حمزہ طاہر الحسن، مولانا نصراللہ قاسمی، مولانا حبیب الرحمن عابد،حافظ کفائت اللہ، مولانا اسماعیل عثمانی، قاری اعجاز ملک، مولانا عبد اللہ رشیدی اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علماء   کونسل محاذ آرائی، تشدد و فساد کی سیاست نہیں چاہتی، پاکستان علماء   کونسل کسی مارچ یا دھرنے میں شریک نہیں ہو گی، حزب اختلاف اور حزب اقتدار باہمی مفاہمت اور مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کریں،

آزادی مارچ سے تبلیغی اجتماع میں آنے والے شرکاء   کا بھی متاثر ہونے کا خدشتہ ہے، لہذا پاکستان اور عالم اسلام کے حالات کا تقاضہ ہے کہ ملک میں کسی بھی انتشار اور فساد کو نہ پھیلنے دیا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 23 فروری کو یوم تاسیس اور 29 مارچ کو پانچویں عالمی پیغام اسلام کانفرنس ہو گی، ماہ ربیع الاول، ماہ ربیع الثانی کو ماہ رحمت للعالمین? کے طور پر منایا جائے گا، اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور سپہ سالار قوم جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے مسلم ممالک کے درمیان مصالحت کروانے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی آئیل تنصیبات پر حملے قابل مذمت ہیں،

سعودی عرب اور پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان جو مصالحتی کوششیں کر رہے ہیں، ملک بھر کے علماء  و مشائخ اس کی مکمل تائید کرتے ہیں، اجلاس میں ایک اور قرارداد کے ذریعے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی مکمل تائید کرتے ہیں، اجلاس میں ایک اورقرارداد کے ذریعے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی مکمل تائید کرتے ہیں کہا گیا کہ 18 اکتوبر کو ملک بھر میں جمع? المبارک کے اجتماعات میں یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا، پاکستان علماء   کونسل اسلامی اور دیگر ممالک میں اپنے وفود ارسال کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی،

اجلاس میں ایک اور قرارداد میں ترک عرب تعلقات  میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا گیا کہ ترک عرب تعلقات کی خرابی سے مسلم امہ مزید کمزور ہو گی اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے اپیل کی گئی کہ کشمیر، فلسطین، ایران، عرب، ترک عرب تعلقات میں پیدا ہونے والی صورتحال پر فوری طور پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے اور امت مسلمہ کے مسائل کا حل باہمی اتحاد سے کیا جائے۔اجلاس میں حضرت مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی، حافظ محمد طاہر محمودا شرفی، مولانا سرفراز اعوان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا اور دعائے مغفرت کی گئی، اجلاس میں مولانا ایوب صفدر مرکزی وائس چیئرمین، مولانا زبیر عابد مرکزی وائس چیئرمین، مولانا حق نواز خالد مرکزی نائب سرپرست، مولانا عمار نذیر بلوچ، مولانا طیب شاد قادری معاون خصوصی چیئرمین، مولانا ابو بکر شاہ مشیر صدر پنجاب، مولانا یاسر علوی ڈویڑنل نائب صدر فیصل آباد منتخب کیے گئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…