منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

186خطرناک دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر

datetime 13  اکتوبر‬‮  2019 |

پشاور(آن لائن)محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے 186خطرناک دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہیں۔ خطرناک ترین دہشت گرد دہشت گردی ، اہم تنصیبات کو نقصانات پہنچانے ، خود کش حملوں سمیت دیگر سنگین ترین جرائم میں ملوث ہیں ۔روپوش ملزمان میں بعض کا تعلق کالعدم جماعتوں سے بھی ہیں ۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں پشاور کے 20دہشت گرد ، مردان کے 16دہشت گرد ، چارسدہ کے 10دہشت گردوں ، نوشہرہ کے 8دہشت گردوں ، صوابی کے 27دہشت گردوں ، سوات کے 7دہشتگردوں ، بونیر کے 7دہشتگردوں ، شانگلہ کے 9دہشت گردوں ، دیر اپر کے 7دہشت گردوں ، دیر لوئر کے 7دہشت گردوں ، چترال کے ایک دہشت گرد ، بٹگرام ،مانسہرہ ، طور غر ، کے ایک ایک دہشت گرد ، ہری پور کے 3دہشت گرد ، کوہاٹ کے 9دہشت گردوں ، ہنگو کے 4دہشت گردوں ، کرک کے 5دہشت گردوں ، بنوں کے 20دہشت گردوں ، لکی مروت کے 15دہشت گردوں اور ڈی آئی خان کے 8دہشت گردوں کی فہرستیں جاری کردی ہیں جن پر ان کے سروں کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں ۔جن میں بعض تعلیم یافتہ دہشت گرد بھی شامل ہیں جن کے خلاف مختلف تھانوں اور سی ٹی ڈی کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشتگردوں کا تعلق یکہ توت ، چمکنی ، حیات آباد ، دلہ زاک روڈ ، دائود زئی سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے ہے ۔ جن میں افغان مہاجرین دہشت گرد بھی شامل ہیں ۔ جو کہ عرصہ دراز سے روپوش ہیں خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی میں ملوث اہم ترین دہشت گردوں کو گرفتار کر چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…