تہران (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان کا ایران کے ایک روزہ دورے کے دور ان تہران ایئر پورٹ پر ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے پرتپاک استقبال کیا۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، معاونِ خصوصی ذوالفقار بخاری اور سینئر حکام بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔وزیرِ اعظم عمران خان کا دورہ ایران خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کا حصہ ہے۔
ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان منگل کو پاکستان سے سعودی عرب جائیں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا مقصد بھی ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کی کوشش ہے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم نے دورے سے قبل ہی ایران کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پیغام پہنچا دیا ہے، جس کا تہران نے خیر مقدم کیا ۔