ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ہماری کسی بات پر عمل نہیں کیا گیا، حکومت کے اہم اتحادی نے علیحدگی کی دھمکی دیدی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی مینگل نے ایک مرتبہ پھر سے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ بلوچستان عوامی پارٹی مینگل کے مطابق گذشتہ ایک برس کے دوران کسی بھی نکات پر عمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے دھکمی دی کہ ان کی پارٹی وفاقی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلے گی۔اختر مینگل نے کہا کہ 6 نکاتی ایجنڈا بلوچستان کے سنگین مسائل کا حل ہے،

جس کا ہم کئی عرصے سے سامنا کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے وفاقی حکومت سے اختلافات کا اظہار کیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے انٹرویو میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے قائد اختر مینگل نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے ان میں زیادہ تر پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو پانچ ہزار لاپتہ افراد کی فہرست دی جن میں سے صرف چار سو کو بازیاب کرایا گیا جبکہ مزید لوگوں کو غائب کر دیا گیا ہے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ اب بند ہو گیا ہے جبکہ مزید لوگوں کو غائب کیا جا رہا ہے جس سے بلوچستان میں بے چینی پھیلتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بلوچستان کے مسائل پر حکومتی پیش رفت پر مطمئن نہیں ہوں ابھی تک صرف ان پر غور کیا گیا ہے لیکن ابھی بھی 95 فیصد مسائل ویسے ہی ہیں۔اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے علاوہ ہمارے دیگر پانچ مطالبات بھی پورے نہیں کئے گئے اور اس حوالے سے متعین کی گئی ڈیڈ لائن اب ختم ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل حکومت کا ساتھ چھوڑنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد ہی حکومتی اتحادی جماعت بی این پی مینگل کی جانب سے حکومت کو کافی ٹف ٹائم دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…