بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف نے امریکہ کی 5 ارب ڈالر کی آفر کیوں ٹھکرائی؟ 20 سال بعد بھی نواز شریف کس کی جنگ لڑ رہے ہیں؟ عظمیٰ بخاری کا حیران کن بیان

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا12اکتوبر یوم سیاہ پر ایک بیان میں کہا12اکتوبر 1999کو ڈکٹیٹر نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹایا۔1999میں میاں نوازشریف کوپاکستان کے عوام نے دوتہائی اکثریت سے وزیر اعظم منتخب کیا۔ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمہوریت پر شب خون مارا۔میاں نواز شریف 1998میں بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کرنے کی پلاننگ کررہے تھے۔دوسری طرف ڈکٹیٹر شپ کو قوم پر مسلط کرنے کی تیاری کی جارہی تھی۔میاں نوازشریف نے

امریکہ کی پانچ ارب ڈالر کی آفر کو ٹھکراکر 6 ایٹمی دھماکے کیے۔انہوں نے مزید کہامیاں نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور موٹروے جیسا تحفہ دیا۔اس کے جواب میں ایک غاسب ڈکٹیٹر نے پاکستان سے اس کی ترقی چھین لی۔میاں نوازشریف 20سال پہلے بھی 12اکتوبر کو پاکستان میں سویلین بالادستی کی جنگ لڑررہے تھے۔20سال بعد بھی نوازشریف سویلین بالادستی اور عوام کے ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیں۔نوازشریف کا آج بھی ڈکٹیٹر مشرف کی باقیات سے مقابلہ ہے۔نوازشریف 20سال پہلے بھی نہیں جھکا تھا اور آج بھی چٹان کی طرح کھڑا ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…