اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ (ن )لیگ میں دھڑے بندی ہوگئی ہے، شہباز شریف حکومت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں۔ایک انٹرویومیں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ 2014ء میں تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران بھی جب قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون حرکت میں آیا تھا اب بھی
قانون حرکت میں آئیگا۔انہوں نے کہا کہ (ن )لیگ میں دھڑے بندی ہوگئی ہے، شہباز شریف حکومت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں تاہم حکومت کسی بھی کرپشن زدہ آدمی کا ہاتھ نہیں تھامے گی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 27 اکتوبر بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں استحصال کے خلاف ایک ہونے کا دن ہے، جبکہ مولانا اس دن قوم کو یکجا کرنے کے بجائے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔