لاہور(این این آئی) صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فضل الرحمن کا مارچ را کا ایجنڈا ہے، ن لیگ اور بلاول بھٹو نے ان سے بے وفائی کر دی، شہباز شریف سمجھ دار ہیں۔صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ کی جانب سے صرف کیپٹن صفدر ہی مارچ میں شامل ہوں گے، مولانا کو خدا ملا، نہ ہی وصال صنم، پیپلزپارٹی، ن لیگ ساتھ چھوڑ گئے،
ن لیگ میں نواز شریف نہیں بلکہ صدر کی حیثیت سے شہباز شریف کا فیصلہ چلے گا۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا مولانا مایوسی کا شکار ہیں، لانگ مارچ سے انھیں کچھ حاصل نہ ہوگا، شہباز شریف، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے ہاتھ میں مجبوری کی چوڑیاں ہیں، شہباز شریف خراج تحسین کے مستحق ہیں جنھوں نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔