بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

9 سال قبل اغوا ہوئی بچی بازیاب ، اغواء کرنے والا کون تھا ؟

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاول پور (آن لائن)پنجاب کے ضلع بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں میں پولیس نے 9 سال قبل ملتان سے اغوا ہونے والی بچی کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔بہاول نگر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد انور کھیتران نے چشتیاں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 9 سال قبل ملزم جمشید انور نے 2 سالہ بچی کو ملتان کے علاقے چوک کمہاراں سے اغواء کیا تھا۔ ڈی پی او کے مطابق ملزم کی ماں نے بچی کی بازیابی میں اہم کردار ادا کیا، ملزم کی ماں کے مطابق 9 سال قبل 2 سالہ حرا کو ان کے بیٹے نے یہ کہہ کر سونپا تھا کہ ملزم نے ملتان میں خفیہ شادی

کر رکھی تھی تاہم اپنی بیوی کے مرنے پر وہ اپنی بچی لے آیا ہے۔ملزم کی ماں کا کہنا تھا کہ اس نے 2 سالہ حرا کی پرورش اپنی پوتی کی طرح ہی کی تاہم ایک روز ملزم نے کمسن بچی پر تشدد کیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تو اْس نے اپنے بیٹے کے خلاف تھانہ سٹی اے ڈویڑن میں زیادتی کا مقدمہ درج کروا کر اسے گرفتار کروا دیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے بچی کے اغواء کا اعتراف کیا جس کے بعد پولیس نے 9 سال پرانے ریکارڈ سے بچی کے والدین کو تلاش کیا اور ڈی این اے ٹیسٹ سے تصدیق کے بعد بچی والدین کے حوالے کر دی گئی ہے

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…