منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ایل این جی کیس ، احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کیلئے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کی جوڈیشل ریمانڈ میں 28 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے میڈیکل رپورٹ، لیپ ٹاپ کے استعمال اور ملزمان کی آپس میں ملاقات سے متعلق جیل حکام سے جواب طلب کر لیا۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، دور ان سماعت سابق

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ڈیڑھ سال سے کیس چل رہا ہے، نیب ابھی تک کوئی ریفرنس نہیں بنا سکا، نیب کو سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کیس بنایا جائے۔ شاہد خاقان نے کہاکہ ہمیں جیل میں اپنے ساتھیوں سے ملنے دیا جا رہا ہے نہ ہی وکلاء سے۔ انہوںے کہاکہ جب تک ہم اکٹھے نہیں بیٹھیں گے اس کیس کا دفاع کیسے کریں گے؟عدالت اس کیس کے ملزمان کو جیل میں مل بیٹھنے کا حکم جاری کرے۔ انہوںنے کہاکہ پوری مشینری ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے، عدالت اور جج کے احکامات پر بھی عمل نہیں ہو رہا، عدالت ہمیں اپنے دفاع کے لیے لیپ ٹاپ استعمال کرنے کی اجازت دے۔انہوںنے کہاکہ عدالت مستقل بنیادوں پر وکلاء سے مشاورت اور ملاقات کی اجازت بھی دے، حکومت کو بہت شوق ہے تو ہمیں پہلے رہا کرے اور پھر دوبارہ گرفتار کرے۔جج محمد بشیر نے کہاکہ جیل حکام سے پوچھیں گے کہ ملزمان کی جیل میں ملاقات کیسے ممکن ہو سکتی ہے۔ جج نے شاہد خاقان عباسی سے استفسار کیا کہ کیا آپ سب کا وکیل مشترکہ نہیں ہو سکتا؟ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے جواب دیاکہ اس کیس میں ہم سب کا الگ الگ وکیل ہیں۔ وکیل صفائی نے کہاکہ مفتاح اسماعیل کو جیل میں پرہیزی خوراک بھی نہیں فراہم کی جا رہی، ملزمان کو اہل خانہ سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ جج محمد بشیر نے کہاکہ

اگر جیل مینوئل میں لکھا ہے تو میں تب ہی اجازت دوں گا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ میرا میڈیکل بورڈ بنایا گیا رپورٹ فراہم نہیں کی گئی، عدالت حکام سے میڈیکل رپورٹ منگوائے۔ دور ان سماعت عدالت نے میڈیکل رپورٹ، لیپ ٹاپ کے استعمال اور ملزمان کی آپس میں ملاقات سے متعلق جیل حکام سے جواب طلب کر لیادلائل سننے کے بعدعدالت نے شاہد خاقان عباسی،

مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کی جوڈیشل ریمانڈ میں 28 اکتوبر تک توسیع کر تے ہوئے کیس کی سماعت بھی 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے بعد صحافی نے سوال کیا کہ کیا سمجھتے ہیں کہ مولانا کے آزادی مارچ سے کیا آزادی مل جائے گی۔ سابق وزیراعظم نے جواب دیاکہ کامیابی کا اندازہ حکومت کی بوکھلاہٹ سے واضح ہے۔ انہوںنے کہاکہ ن لیگ نے پارٹی قیادت کی

رضامندی سے مولانا کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کیا۔ صحافی نے سوال کیاک ہ نواز شریف کو بھی چوہدری شوگر ملز میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے ہے۔ سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ گرفتاریاں ہی کی جارہی ہیں ثابت تو کچھ ہوا نہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت گرفتاریوں کا شوق پورا کرلے،نواز شریف یا مجھ پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔انہوںنے کہاکہ ڈیڑھ سال سے

ریفرنس دائر نہیں ہوسکا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ بائیس گریڈ کے ریٹائرڈ افسران کو پریشر ڈال کر وعدہ معاف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شاہد خاقان نے کیپٹن صفدر کے دھرنے سے متعلق بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ان ساری باتوں کی خبر نہیں ۔فیصلہ وہی ہوگا جو میاں صاحب کا ہو گا ، پارٹی کا ہو گا ۔دریں اثناقومی احتساب بیورو ( نیب ) کی جانب سے

چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں شریف خاندان سے چوتھی بڑی گرفتار ی کی گئی ۔نیب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز ، مریم نواز اوریوسف عباس کو گرفتار کیا گیا اور تینوں اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ نیب کی جانب سے گزشتہ روز چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو بھی باضابطہ گرفتار کر لیا گیا جو شریف خاندان سے چوتھی بڑی گرفتاری ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…