بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کی پریشانی ٹل گئی مولانا فضل الرحمان کےدھرنے کا کیا بنے گا ؟ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں ٹھن گئی ، دھماکہ خیز اعلان

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا کا مارچ مسلم لیگ (ن )اور پی پی پی کے اندر فساد کا باعث بن گیا ہے ،مولانا فضل الرحمن 27اکتوبر کے دن کو اپنے انتشار پر مبنی مارچ سے سبوتاز نہ کریں۔

جمعرات کو ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 27 اکتوبر کو دنیا بھر کے کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہیں،مولانا فضل الرحمان اس دن کو اپنے انتشار پر مبنی مارچ سے سبوتاز نہ کریں۔انہوںنے کہا کہ مولانا کا مارچ مسلم لیگ (ن )اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر فساد کا باعث بن گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مولانا کے مارچ نے دونوں جماعتوں کے اندر آگ لگادی ہے،کائرہ صاحب کچھ کہتے ہیں تو مولا بخش چانڈیو کا بیان کچھ اور ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فیصلے کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہیں تو داماد صاحب بازی لے جاتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں مفادات کے ٹکراؤ اور دو بیانیوں کے درمیان خلیج گہری کھائی میں بدل رہی ہے۔‎‎



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…