اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کے مارچ پر 100ارب کا خرچہ کون کرے گا؟دس لاکھ لوگوں کو لانے کیلئے کتنی بسیں درکار ہونگی ، ایک دن کا کھانا کتنے کروڑ وں میں پڑے گا ؟اہم سوالات اُٹھا دیے گئے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نےدعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دھرنے میں 15لاکھ لوگ لانے کا عندیہ دیا ہے ۔ اگر یہ دس لاکھ لوگ اگر دھرنے میں لانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں بلاشبہ وہ منظر غیر متوقع ہو گا اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے ۔

معروف اینکر پرسن نے آزادی مارچ پر کئی طرح سے سوالا جھڑ دیے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مولانا دس لاکھ لوگ لاتے ہیں اس کیلئے کم از کم پچیس ہزار بسیں چاہیے ہونگی ،ابھی پرائیوٹ گاڑیوں کا تخمینہ باقی ہے ۔اگر بیس ہزار لوگ پرائیوٹ گاڑیوں میں آتےہیں تو دس لاکھ لوگوں کو بسوں میں لانا پڑے گا ۔ ایک بس کا کرایہ 15ہزار روپے بنتا ہے پچیس ہزار بسوں کا کرایہ تقریبا اڑھائی ملین ڈالر بنتا ہے ۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں ٹرانسپورٹر ز سے بات چیت کرنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ ان کے پاس ابھی تک ایسی کوئی بکنگ نہیں ہوئی ہے ۔ مارچ میں شرکت کرنے والے افراد کا کھانا سے متعلق تخمینہ لگاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سستے سے سستا کھانا ہم نے فی کس لگایا ہے اگر اس طرح دیکھا جائے تو 10لاکھ لوگوں کیلئے ایک دن کا کھانا 60کروڑ روپے بنتا ہے جبکہ ایک مہینے کاکھانا 18ارب روپے بنے گا ۔ تاہم اس میں ابھی باروچیوں کا کے اخراجات ، چولہے گیس سلنڈرز ، دیگیں ، چمچوں کا خرچ علیحدہ سے ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے دھرنے میں لوگ رات کو گھر چلے جاتے تھے اور صبح واپس آجاتے تھے لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے لوگوں کو بسیں کیا روزانہ گھر لے کر جائیں گی،معروف صحافی نے سوال کیا ہے کہ اتنی بڑی فنڈنگ انہیں کون کر رہا ہے ؟ ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…