دریاخان(آن لائن)حکومت نے جمعیت علما اسلام (ف)کے تمام مدارس کی فہرست مانگ لی، مدارس میں معلمین اور طلبا کے کوائف بھی فراہم کیے جائیں، وفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے ضلع بھکر سمیت تمام اضلاع میں ہنگامی طور پر کارکنان و مدارس کی فہرستیں مرتب کی جانے لگیمقامی سطح پر کارکنان کو نظر بند اور حراست میں رکھنے کا بھی عندیہ خفیہ ادارے متحرک ہوگئے
دریاخان سے بھی ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا گیا کے پی کے سے ملحقہ پنجاب کے تمام راستے کڑی نگرانی میں ہوں گے جن میں دریاخان ڈیرہ پل بھی شامل ہے جمعیت علما اسلام ف کے27 اکتوبر کو احتجاجی مارچ کے اعلان کے بعد وفاقی وزارت داخلہ اور سکیورٹی ادارے بھی متحرک ہوگئے ہیں ایک طرف جمعیت علما اسلام ف کے آزادی مارچ کی تیاریاں عروج پر ہیں، دوسری جانب حکومت نے احتجاجی یا آزادی مارچ اور دھرنے کے خلاف اپنی حکمت عملی بھی بنانا شروع کردی ہے۔ سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے اعلان کررکھا ہے کہ 27 اکتوبر کو 15لاکھ لوگ مارچ میں شریک ہوں گے اس کے پیش نظر وفاقی حکومت نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے اور آزادی مارچ کا اثر زائل کرنے کیلئے اپنی حکمت عملی ترتیب دینا شروع کردی ہے۔ وزارت داخلہ نے جمعیت علما اسلام (ف) کے تمام مدارس کی فہرست مانگ لی، مدارس میں معلمین اور طلبا کے کوائف بھی فراہم کیے جائیں، وفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں صوبوں سے جے یوآئی ف کے ملک بھر میں موجود تمام مدارس کی تعداد اور مدارس میں معلمین اور طلبا کا ڈیٹا اکٹھا کرکے فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔