بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا،گھروں پر صفائی ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی گئی،ہر گھر سے اب کتنے ہزار تک ماہانہ ٹیکس وصول کیاجائیگا،تفصیلات جاری

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے گھروں پر صفائی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کیمطابق پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام کو ایک اور ٹیکس کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے گھروں پر صفائی ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی ہے۔7 رکنی کمیٹی نے صفائی ٹیکس لگانے کے لیے سفارشات کی تھیں۔میٹرو پولیٹین کارپوریشن نے صفائی ٹیکس لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے اجلاس میں سفارشات کی منظوری دی گئی تھی۔ سرکاری گھروں پر 300 سے ایک ہزار تک ماہانہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔پرائیویٹ گھروں پر 400سے 4 ہزار روپے تک ماہانہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔مختلف مراکز،بلیو ایریا کی عمارتوں پر 4 سے 5 روپے فی مربع فٹ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔شہری اور دیہی علاقوں کی سرکاری عمارتوں پر 2روپے فی مربع فٹ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔پٹرول پمپمس، ہوٹلز، شادی ہالز اور انڈسٹریل ایریا پر بھی سفائی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ میونسیپل کارپوریشن نے گھروں پر صفائی ٹیکس لگانے کے لیے تجاویز مانگی تھیں،ذرائع کا کہنا تھا کہ دیہی اور شہری علاقوں میں صفائی پر سالانہ 2 ارب اخراجات آتے ہیں۔اسی تناظر میں حکومت نے اسلام آباد کے ہر گھر پر صفائی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔جب کہ اسی متعلق سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم اسلام آباد انجینئرسید ظہیر عباس نے نے کہا تھا کہ اسلام آباد کے شہریوں پر صفائی ٹیکس کا نفاذ قبول نہیں کریں گے اختیارتی تقسیم نے شہرکو مسائلستان بنا دیا ہے شہری انتظامیہ شہرکے معاملات چلانے میں ناکام نظر آتی ہے وفاقی دارالحکومت میں شہری انتظامیہ کو غیر سیاسی ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی نظام کے لوئے لنگڑے نفاذنے ناصرف اداروں کے درمیان کھنچاتانی پیدا کی بلکہ شہرکے مسائل میں اضافہ کردیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…