بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

فضل الرحمان کی آزاد ی مار چ میں مدد کر سکتے یا نہیں ؟ بلاول بھٹو زرداری نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کی کتنی مدد کر سکتے ہیں، مشاورت کیلئے پیپلزپارٹی نے اجلاس بلایا ہے، اپوزیشن کا ایک ہی مطالبہ ہے دھاندلی زدہ حکومت گھر جائے، معیشت برباد ہو چکی، پریشان حال بزنس کمیونٹی بھی آرمی چیف کے پاس پہنچ گئی۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا

حکومت نے جتنے کارکن گرفتار کرنے ہیں کر لے، گزشتہ سال سے چلنے والا ڈرامہ سب کے سامنے ہے، آصف زرداری نے اپنے اصولوں اور نظریے پر سمجھوتہ نہیں کیا، ایک سال بعد بھی صرف ایک ہی ریفرنس دائر ہوسکا، ثبوت ہے نہ کوئی کیس، صرف ڈیڑھ ارب کا الزام ہے، حکومت کے پاس آصف زرداری کیخلاف کوئی ثبوت نہیں، آصف زرداری پہلے بھی بغیر قصور 11 سال جیل میں رہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کو عوام کی خدمت سے روکا جا رہا ہے، جھوٹے الزام لگا کر ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، نیب نے ایک سال سے زائد عرصہ میں ایک ریفرنس دائر کیا، تبدیلی سرکار عمران خان بے نقاب ہوگئے، ایک سال میں نوجوانوں کو بے روزگار کر دیا گیا، پیپلزپارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کیلئے مشاورتی اجلاس بلایا ہے، ملک کیعوام مشکل میں ہیں، حکومت نے پارلیمان کو غیر موثر بنا دیا، جھوٹ اور منافقوں کی حکومت ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا ہم پر بھی کارکنوں کا دباؤ ہے، عوام تنگ آچکے ہیں، پارلیمان فعال نہیں کریں گے تو ہم بھی سڑکوں پر ہوں گے، معاشی چیلنجز کا مقابلہ پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے، اپوزیشن کے پاس سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، قانون کی بالادستی کی بات کرنیوالے نے بنا کسی جرم لوگوں کو جیل میں ڈالا، پیپلزپارٹی دباؤ کے باوجود اٹھارہویں ترمیم پر سمجھوتہ کیلئے تیار نہیں، عوام کی معاشی مشکلات کی بات کریں گے، کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…