مولانا فضل الرحمن کے پاس اتنی انفرادی قوت موجود ہے کہ وہ اسلام آبادکو لاک ڈاؤن کر سکتے ہیں، پیپلز پارٹی لاک ڈاؤن میں شامل ہو گی یا نہیں؟ پیپلز پارٹی نے فیصلہ سنا دیا

18  ستمبر‬‮  2019

سرگودھا(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر سابق وفاقی وزیر قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کے استحکام،ترقی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی جانوں کا نذاانہ پیش کیا ہے۔ وہ کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت کو خطرہ ہو۔ انہوں نے سرگودھا آمد پر قصبہ بھیرہ میں دارالعلوم محمدیہ غوثیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے پاس اتنی انفرادی قوت موجود ہے کہ وہ اسلام آبادکو لاک ڈاؤن کر سکتے ہیں ان کے مطالبات درست ہیں مگر پی پی پی کسی

ایسی تحریک یا احتجاج میں شامل نہیں ہو گی جس کی اس سے قبل وہ مذمت/مخالفت کر چکی ہو وہ حکومت کو جمہوری طریقہ سے ہٹانے کے حق میں ہے اور اس کے لیے وہ اپنی جدو جہد جاری رکھے گی مگر کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائے گی جس سے جمہوریت کی گاڑی پٹری سے اتر جائے۔ قمرالزمان کائرہ حفصہ نیشنل سکول بھیرہ بھی گئے جہاں پیر فاروق بہاؤالحق شاہ نے ان کا استقبال کیا۔انہوں نے سکول کے نصاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکول نئی نسل کے مستقبل کو روشن بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…