لاہور ( آن لائن) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 اکتوبر تک توسیع کر دی۔بدھ کو احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کیس کی سماعت کی ، نیب نے ریمانڈ مکمل ہونے پر حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا ،عدالت نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں مزید14 روز کی
توسیع کردی اور ملزم کو 2 اکتوبر کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،احتساب عدالت آنے والے راستوں کو کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کربند کردیا گیا۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت مسائل کا طوفان ہے، معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا، عمران خان نے جھوٹ اور یوٹرن سے اپنا سیاسی طابوت تیار کر لیا ہے۔