جے یو آئی(ف) کادھرنا کامیاب بنانے کیلئے 15ہزار کارکنوں کو وفاق میں جمع کرانے کا ٹاسک،سرکاری گھروں کو خالی کرانے کا عندیہ ،خفیہ نگرانی شروع

17  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام (ف) نے دھرنے کو کامیاب کرنے کیلئے اسلام آباد میں 15ہزار تک طلباء جمع کرنے کی غرض سے سرکاری گھروں سمیت دیگر گھر کرائے پر لینے کی تلاش شروع کردی ہے،سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کے دور میں الاٹ ہونیوالے سرکاری گھروں کو جمعیت نے ایک ماہ کے لئے خالی کرانے کا عندیہ دیدیا جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سرکاری گھروں سمیت دیگر کی خفیہ نگرانی شروع کردی ہے۔انتہائی معتبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جو چھ کمیٹیاں تشکیل دی تھیں ان کے ذمہ دار ایک اہم ڈیوٹی لگائی ہے کہ وہ کم ازکم 20ہزار سے زائد افراد اسلام آباد دھرنے سے قبل وفاقی دارالحکومت میں شفٹ کردیں اور ان کی رہائش کے لئے سابق وفاقی وزیر اکرام درانی کے دور میں الاٹ ہونیوالے سینکڑوں سرکاری گھروں کو خالی کرا کر استعمال میں لایا جائے اور نیز اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں کرائے کے گھروں کا فی الفور بندوبست بھی کیا جائے۔دوسری جانب وزارت ہاؤسنگ و دیگر اداروں میں جمعیت علماء اسلام کے ووٹرز اور سپورٹرز جو سرکاری ملازمین ہیں انہیں بھی پیغامات دے دیئے گئے ہیں کہ وہ اپنے اپنے سرکاری گھر دھرنے کے موقع پر نہ صرف خالی رکھیں بلکہ ان کے گھروں میں آنیوالے مہمانوں کے قیام و طعام کا بھی انتظام کیا جائے۔ادھر حکومت نے دھرنے کے اثرات کو زائل کرنے کے لئے خفیہ اداروں کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ بالخصوص وفاقی دارالحکومت میں سرکاری گھروں اور سرکاری ملازمین کی کڑی نگرانی کریں اور جلد ازجلد رپورٹس پیش کی جائیں کہ کونسے ایسے افسران، ملازمین ہیں جن کے سرکاری گھر عارضی طور پر خالی کیے جارہے ہیں اوران کے مکانات فوری طور پر کینسل کرکے ان سرکاری ملازمین کو جو میرٹ لسٹ پر آتے ہیں انہیں فی الفور الاٹ کردیئے جائیں۔اس سلسلے میں سٹیٹ آفس نے بھی ابتدائی کام شروع کردیا ہے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق 700کے قریب ایسے سرکاری گھر ہیں جو کہ سابق وزیراکرام درانی نے اپنے دور وزارت میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کو سرکاری نوکریاں دلوا کر الاٹ کیے تھے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…