راولپنڈی(این این آئی) نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر مانچسٹر سے آنے والا شہری انتقال کر گیا۔میر پور کا رہائشی عابد حسین حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جاں بحق عابد حسین پی آئی اے کی پرواز پی کے 702 میں سوار تھا،جہاز کی لینڈنگ کے دوران عابد حسین کی حرکت قلب بند ہو گئی۔ زرائع کے مطابق عابد حسین کے ہمراہ اس کا بیٹا بھی اسی جہاز پر سفر کر رہا تھا