لندن (آن لائن) جج ویڈیو سکینڈل میں بڑی پیشرفت، مرکزی کردار ناصر بٹ گواہی دینے کو تیار، فرانزک ریکارڈ کے ہمراہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پیش ہوگئے۔ہائی کمیشن حکام نے وارنٹ کرفتاری وصو ل کروا لئے، معاملے کو قانونی رائے کے لئے دفتر خارجہ کو بھجوا دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، اس سکینڈل کے مرکزی کردار ناصر بٹ فرانزک ریکارڈ کے ہمراہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق ویڈیو سکینڈل کے مرکزی کردار
ناصر بٹ ویڈیو فرانزک ریکارڈ کی کاپی کی تصدیق کرانے کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن پہنچے تھے۔ اس موقع پر دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میں ویڈیو سکینڈل میں گواہی دینے کو تیار ہوں۔ ویڈیو لنک کے ذریعے یا ذاتی طور بھی عدالت میں پیش ہو سکتا ہوں۔ذرائع کے مطابق لندن پاکستان ہائی کمیشن نے ناصر بٹ کے بیان حلفی اور فرانزک رپورٹ کی تصدیق سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کو قانونی رائے کیلئے دفتر خارجہ بھجوایا جا رہا ہے، جس کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔