جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بے روزگار نوجوانوں کو لوٹنے کا نیا دھندہ شروع، ٹیسٹ کے نام پر ہزاروں نوجوانوں سے فیس وصول کرکے ”مال“بنایاجانے لگا،افسوسناک انکشافات

datetime 15  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ ٹیسٹنگ سروسز بے لگام ہوتی جا رہی ہیں۔ بے روزگار نوجوانوں سے300 سے1500 روپے فیس وصول کی جاتی ہے۔ یہ صورتحال روزگار کے نام پر لوٹ مار ہے۔ ٹیسٹ کے انعقاد کے بعد پوسٹیں کینسل کر کے دوبارہ مشتہر کی جا رہی ہیں۔ جس کے نتیجے میں نوجوانوں کو روزگار کے بدلے خواری مل رہی ہے اور ان کی جیبیں خالی ہو رہی ہیں۔

اس سلسلے میں میرٹ کے نفاذ کو قائم رکھتے ہوئے نئے قوانین اور قواعدو ضوابط وضع کئے جائیں۔ ٹیسٹنگ سروسز کو بے روزگار نوجوانوں سے لوٹ مار  کرنے سے  روکا جائے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں الطاف شکور نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری ایک خوفناک مسئلہ بن کر جنم لے رہی ہے۔ نوجوان ڈگریاں تھامے گھوم رہے ہیں اور انہیں معیار اور اہلیت کے باوجود روزگار دستیاب نہیں۔ ملک میں آج کل ٹیسٹنگ سروسز فعال ہیں۔ این ٹی ایس، بی ٹی ایس، او ٹی ایس اور سی ٹی ایس پی و دیگر ناموں سے ایک کاروبار وجود میں آگیا ہے جو درخواست دہندگان سے بھاری فیس بینکوں میں جمع کرانے کا اعلان کر کے بھاری رقم وصول کر لیتے ہیں۔ 10یا20 پوسٹوں کے لئے ہزاروں نوجوان فیس جمع کراتے ہیں۔ ٹیسٹ کے انعقاد کے بعد ان پوسٹوں کو کینسل کر دیا جاتا ہے اور کچھ عرصے کے بعد پھر سے ان پوسٹوں کو مشتہر کر دیا جاتا ہے اور بھاری فیس وصول کرنے کا سلسلہ پھر سے شروع کر دیا جاتا ہے۔ الطاف شکور نے کہا کہ پوسٹ کینسل کرنے کی صورت میں درخواست دہندگان کو رقم واپس کی جائے۔ آج کے نوجوان ملک کے مستقبل کے معمار ہیں اگر انہیں ملازمتوں کے حصول کے لئے بھاری رقومات خرچ کرنی، جوتے گھسانے اور کئی طرح کے پاپڑ بیلنے کا سلسلہ جاری رہا تو وہ ملازمتیں حاصل کر کے عوام سے لوٹ مار کی طرف راغب ہوں گے۔ ملک سے جرائم، چوری، ڈکیتی کے خاتمے کے لئے بھی ضروری ہے کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…