اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رکن سندھ اسمبلی سید غلام شاہ جیلانی انتقال کرگئے،نجی ٹی وی کے مطابق دادو سے رکن سندھ اسمبلی سید غلام شاہ جیلانی انتقال کرگئے ہیں، پی ایس 86 تحصیل جوہی کے ایم پی اےسید غلام شاہ جیلانی 4 مرتبہ رکن اسمبلی رہے، سید غلام شاہ جیلانی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے قریبی رشتےدار تھے،وہ درگاہ نئنگ شریف کے
قائم مقام گدی نشین بھی تھے۔سید غلام شاہ جیلانی کی طبیعت گزشتہ روز اچانک خراب ہو گئی تھی، جس پرایم پی اے سید سید غلام شاہ جیلانی کو کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، انکی نماز جنازہ دوپہر 1 بجے درگاہ نئنگ شریف جوہی میں ادا کی جائیگی۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ ، گورنر سندھ سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔