اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ملکی برآمدات میں بڑا اضافہ، معیشت کی بہتری کیلئے یورپی ممالک سے کون سے اہم معاہدے ہونے جا رہے ہیں؟ وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے خوشخبری سنا دی

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار عبدالرزاق داؤد نے قائمہ کمٹی برائے کامرس و ٹیکسٹائل کو بتایا ہے کہ ماہ جولائی میں ملکی برآمدات میں اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ہونے کے ساتھ ساتھ یورپ سمیت افریقی ممالک میں پاکستان کے تیار کردہ ٹریکٹر اور واٹر ڈسپنسر سمیت دیگر اشیاء کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے کمیٹی نے صنعتکاروں کو ملکی برآمدات میں اضافے اور معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کی سفارش کی ہے۔

کمیٹی کا اجلاس سینیٹر مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز،سینیٹر عتیق شیخ،سینیٹر امام الدین شوقین،سینیٹر احمد خا ن،سینیٹر غوث محمد خان نیازی اور سینٹر نصیب اللہ بازئی سمیت ملک بھر کے چیمبر آف کامرس کے نمائندگان،وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار سیکرٹری تجارت اور دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی حکومتوں کی جانب سے صنعتکاروں سے انفرا سٹرکچر سیس کی وصولی سمیت دیگر امور پر بحث کی گئی اس موقع پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ صوبائی حکومتیں تاجروں سے اشیاء پر انفرا اسٹرکچر سیس ٹیکس وصول کررہی ہیں اور جب یہ اشیاء دوسرے صوبے میں جاتی ہیں تو وہاں پر بھی انفراسٹرکچر سیس ٹیکس وصول کیا جاتا ہے کمیٹی کو بتایا گیا کہ سندھ کی حکومت 1.15 فیصد انفرا اسٹرکچر سیس وصول کررہا ہے اس موقع پر کمیٹی کے رکن سینیٹر امام الدین شوقین نے کہاکہ ہر صوبے کو الگ الگ صوبائی سیس انفرا اٹرکچر وصول نہیں کرنا چاہیئے جہاں سے اشیاء تیار ہوکر نکلتی ہیں وہاں ٹیکس وصول کرلیا جائے انہوں نے کہاکہ سیس کی ادائیگی کے باوجود ڈرائی پورٹ پر بھی دوبارہ ٹیکس دینا پڑتا ہے اس موقع پر کمیٹی کے رکن سینیٹر عتیق نے کہاکہ صنعتکاروں سے ایکسل لوڈ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ایکسل لوڈ ٹیکس کا معاملہ وفاقی کابینہ میں اٹھایا جائے کمیٹی نے صوبائی انفرا اسٹرکچر سیس اور ایکسیل لوڈ پر مزید مشاورت کی سفارش کردی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داود نے کہاکہ حکومت کے بہتر معاشی اقدامات کی وجہ سے ملکی برآمدات میں اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ ماہ جولائی میں ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات 17 فیصد اضافہ ہوا ہے نیٹ ویئر کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ جولائی میں کاٹن یارن کی ایکسپورٹ میں 18 فیصد اور گرے کلاتھ کی ایکسپورٹ میں 22 فیصد کمی ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ جولائی کے مہینے میں

ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے مشیر تجارت نے مذید کہاکہ انجینئرنگ کے شعبے میں بھی پاکستانی کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے افریقی ممالک میں پاکستانی تیار کردہ ٹریکٹر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت جنوبی افریقہ کے ملک انگولا کو 5ہزار ٹریکٹر براامد کرنے کے معاہدے پر دستخط جلد ہوجائیں گے انہوں نے بتایاکہ یورپی ممالک کو بھی پاکستان کی سطح پر تیار ہونے والے ائیر کنڈیشنڈ اور واٹر ڈسپنسر کی برآمد کے معاہدے جلد متوقع ہیں انہوں نے بتایاکہ

چین میں نومبر کے مہینے میں ہونے والی تجارتی کانفرنس میں پاکستان کے انجینئرنگ کے شعبے کی مصنوعات نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے بعد پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں بے حد اضافہ ہوا ہے ا جلاس میں کمیٹی کے چیرمین مرزا محمد آفریدی نے چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ملکی معیشت کی بہتری اور برآمدات میں اضافے کیلئے حکومت اور کمیٹی کو اپنی تجاویز پیش کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…