اسلام آباد(اے این این ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے نظام کے تحت منتخب نمائندگان کو بااختیار بنایا ہے تاکہ مسائل کے حل میں دشواری نہ ہو۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مقامی حکومتوں کے نئے نظام سے متعلق اجلاس ہوا ۔جس میں متعارف کرائے جانے والے مقامی حکومتوں کے نئے نظام پر عملدرآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم کو خیبرپختونخوا اور پنجاب میں متعارف کرائے جانے والے مقامی حکومتوں
کے نئے نظام کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ متعارف کرایا جانے والا مقامی حکومتوں کا نیا نظام حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کرے گا، نئے نظام کے تحت منتخب نمائندگان کو بااختیار بنایا ہے تاکہ مسائل کیحل میں دشواری نہ ہو۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتیں قومی قیادت کی نرسریاں ثابت ہوں گی، ترقیاتی فنڈز کی مقامی سطح پر منتقلی سے عوام کے بنیادی مسائل کا حل ممکن ہوگا۔