حکومت نے کشمیر انڈیا کے حوالے کر دیا،اسلام آباد لاک ڈاؤن کا فیصلہ اٹل ہے،کسی بھی صورت احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،مولانا فضل الرحمان نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

9  ستمبر‬‮  2019

پشاور(آن لائن)جمعیت علماء  اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ حکومت نے کشمیر انڈیا کے حوالے کر دیا ہے اور اب کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے لئے آئے روزلوگوں کو ریلیاں نکالنے کے احکامات دے رہی ہے۔اسلام آباد لاک ڈاؤن کا فیصلہ اٹل ہے اور کسی بھی صورت احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء  اسلام پی کے53مردان کے رہنما اور سابق ممبر محمد اقبال اعوان کے بھائی محمد الیاس اعوان کی رسم نکاح تقریب کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر جمعیت علماء  اسلام کے صوبائی رہنما اور سابق صوبائی وزیر مولانا امان اللہ حقانی،سابق ایم پی اے مولانا تاج الامین جبل،مولانا قیصر الدین،مولانا محمد عاقل انصاری،قاری نیاز علی،سابق ناظم عبد اللہ جان،حافظ انعام اللہ،قیصر خان،افراسیاب،شاکر اللہ۔عظیم گل حقانی،فیروز شاہ،فضل کریم اور حضرت حسین بھی موجود تھے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کے انتظامات کے لئے مختلف کمیٹیاں بنائی گئی ہے۔صوبائی اور ضلعی سطح پر قائدین کارکنوں سے رابطے میں رہے۔انہوں نے کہاکہ دھرنے والوں کو کنٹینر فراہم کرنے والے لوگ اب کدھر چھپ گئے ہیں۔عمران خان فوری طور پر استعفیٰ دیں بصورت دیگر اسلام آباد لاک ڈاؤن سے انہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔انہوں نے کہاکہ اپنوں کو نوازنے کے لئے حکومت نے 300ارب روپے کے قرضے معاف کر دیے اب عوام کے آنکھوں میں دھول ڈالنے کے لئے آرڈیئنس کے واپس لینے کی باتیں ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام حکومت کی اصلیت سے باخبر ہے اور اکتوبر میں اپنے گھروں سے نکل کر یہودی ایجنٹ کو ملک بدر کرنے پر مجبور کرئے گی۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اسلام آباد لاک ڈاؤن کے لئے دیگر سیاسی جماعتیں بھی رابطے میں ہیں۔دریں اثناء  انہوں نے جمعیت علماء  اسلام کے دیرینہ کارکن محمد الیاس اعوان کی نکاح بھی پڑھائی اور انکے لئے دعا بھی کی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…