ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا

datetime 18  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے ڈیجیٹل قرضہ ایپس سے رقم حاصل کرنے والے صارفین کے لیے اہم پبلک نوٹس جاری کردیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بعض قرضہ ایپس بندش اور لیکویڈیشن کے عمل سے گزر رہی ہیں، اس لیے صارفین اپنے بقایا جات کی ادائیگی کے ذریعے مالی ریکارڈ درست کرا سکتے ہیں۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق ڈیجیٹل قرضہ ایپس ادھار پیسہ اور بروقت کے صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے واجب الادا قرضے جلد از جلد ادا کریں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معزز اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ان ایپس کو چلانے والی کمپنیوں، یعنی میسرز مائیکرو کریڈ فنانشل سروسز لمیٹڈ اور میسرز سیڈ کریڈ فنانشل سروسز لمیٹڈ، کی لیکویڈیشن کا عمل جاری ہے، جس کے تحت کمپنیوں کے اثاثے فروخت کرکے حسابات کو نمٹایا جا رہا ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق وہ تمام صارفین جنہوں نے ان ایپس سے قرض لیا تھا، وہ اپنے بقایا جات کی ادائیگی کرکے اپنے کریڈٹ ریکارڈ کو بہتر بنا سکتے ہیں تاکہ مستقبل میں کسی مالی یا بینکنگ مسئلے کا سامنا نہ ہو۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس قانونی اور مالیاتی عمل سے متعلق تمام تفصیلات اور سرکاری نوٹسز عوام کی رہنمائی کے لیے جاری کیے گئے ہیں، تاکہ صارفین براہ راست قانونی طریقے سے اپنے معاملات حل کرسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…