جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان

datetime 18  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،

جس کے پیش نظر شہریوں نے تعطیلات کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سال عید پر 5 سے 6 روز کی سرکاری چھٹیاں ملنے کی توقع ہے۔سرکاری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 27 مئی سے 29 مئی تک متوقع ہیں، جو بدھ سے جمعہ کے دنوں پر مشتمل ہوں گی۔ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات شامل ہونے سے مجموعی طور پر 5 دن کا وقفہ بن سکتا ہے۔

حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ عوام، خصوصاً دوسرے شہروں میں مقیم افراد کو اپنے آبائی علاقوں میں سفر کی سہولت دینے کے لیے امکان ہے کہ تعطیلات کا آغاز 26 مئی بروز منگل سے کر دیا جائے۔ اگر ایسا ہوا تو عید کی چھٹیاں مسلسل 6 روز تک جاری رہ سکتی ہیں۔

تاہم حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے باضابطہ نوٹیفکیشن کے بعد ہی سامنے آئے گا، جس کا شہری بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…