اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی

datetime 19  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک سے زیادہ سنگل فیز میٹر استعمال کرکے بجلی کے بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے ایسے صارفین کا مکمل ڈیٹا جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں رعایتی نرخوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے اضافی میٹرز لگانے والوں کو اب نان پروٹیکٹڈ ٹیرف کے تحت بل جاری کیے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کے بعد صارفین کے ماہانہ بلوں میں تقریباً 8 سے 10 ہزار روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

لیسکو سمیت مختلف ڈسکوز نے بجلی کے بلوں پر دی جانے والی سبسڈی کی تفصیلات نمایاں کرنا شروع کر دی ہیں۔ اس مقصد کے لیے بلوں پر خصوصی کیو آر کوڈ بھی شامل کیا جا رہا ہے تاکہ اضافی میٹرز رکھنے والے صارفین کا ریکارڈ مرتب کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق نئے نظام کے تحت صرف حقیقی اور مستحق صارفین کو ہی پروٹیکٹڈ کیٹیگری کی رعایت فراہم کی جائے گی۔ بجلی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ جو صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کریں گے، ان کی سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…