لاہور( این این آئی)سکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے طالبعلم حنین بلال کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پورسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق نہیںہو سکی ۔ حنین بلال کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔جسمانی اعضا ء کے نمونے فرانزک لیب بھجوا دئیے گئے اورفرانزک رپورٹ میں موت کا تعین ہو سکے گا۔حنین بلال کو تین دو روز قبل استاد کامران نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی تھی ۔