ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سرگودھامیں سات افراد کابہیمانہ قتل،ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کر دی گئی، افسوسناک انکشافات

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان نے سرگودھا میں گھریلو تنازع پر سات افراد کے قتل کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی تھی جس پرآر پی او سرگودھا نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج صبح تقریبا ساڑھے چھ بجے ڈیرہ منصب دار رانجھا سیال موڑ کے قریب نور دین نامی شخص نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے بھائی اکبر خان، دو بھتیجوں قلم دین اور جمال خان، شائستہ بی بی زوجہ قلم خان، باڑنگ بی بی زوجہ جما ل خان اور بھابھی شاہو بی بی زوجہ ابراہیم خان کو بذریعہ پسٹل فائرنگ کرکے قتل کیا جبکہ دوران فائرنگ اکبر خان کا تیسرا بیٹا دوران خان شدید زخمی ہوا بعد ازاں نور دین نے اپنے آپ کو بھی فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق تاحال قتل کی کوئی وجہ سامنے نہ آئی ہے جبکہ قاتل کا ذہنی توازن درست نہ ہونے کی بنا پر معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر طیش میں آکر اس نے فائرنگ کرکے اپنے ہی قریبی عزیزوں کو قتل کرنے کے بعد زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرگودھا،حسن مشتاق سکھیرا، ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی کوٹ مومن،مقامی پولیس موقع پر پہنچ اور پی ایف ایس اے کی ٹیم اور موبائل کرائم سین یونٹ نے جائے واردات سے شہادتوں کو محفوظ کرلیاگیا۔ پولیس نے مقتول افراد کو برائے پوسٹ مارٹم اورزخمی دوران خان کو برائے علاج ہسپتال منتقل کردیاہے جبکہ مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…