راولپنڈی(آن لائن)تھانہ وارث خان کے علاقے سرسید چوک میں معمول کی ڈیوٹی پر مامورٹریفک وارڈن نے جرات اور عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے13سالہ طالبہ کے اغوا کی کوشش ناکام بنا کر اغوا کار گروہ کے کارندے کو قابو کر لیا جسے تھانہ وارث خان پولیس کی تحویل میں دے دیا گیااطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روزسرسید چوک میں واقع ایک سرکاری سکول سے 13سالہ ثانیہ کلثوم دختر بنارس چھٹی کرکے نکلی
تو سکول کے باہر پہلے سے موجود شخص نے بچی کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی جس پر بچی نے شور مچا دیا قریب ڈیوٹی پر موجود سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز بلال اور کامران پہنچ نے بچی کو بچاتے ہوئے اغوا کارکوقابو کرلیا بچی نے بتایا کہ اس کو میں نہیں جانتی اور نہ ہی اس کو پہلے کبھی دیکھا ہے وارڈنز نے اس صورت حال سے اعلیٰ حکام کو آگاہ اور بچی کو اغوا کار سمیت تھانہ وارث خان منتقل کر دیا جہاں پرابتدائی تفتیش کے دوران اغوا کار نے اپنا نام فواد بتایا اس موقع پر بچی کے لواحقین کو اطلاع کی گئی جس پر بچی کاوالد بنارس اپنی بچی کو آکر لے گیا پولیس نے فواد کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ادھر بتایا گیا ہے کہ ملزم فواد سے ابتدائی تفتیش کے دوران اغوا کاروں کے ایک منظم گروہ سے روابط کے شبہات پر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔ تھانہ وارث خان کے علاقے سرسید چوک میں معمول کی ڈیوٹی پر مامورٹریفک وارڈن نے جرات اور عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے13سالہ طالبہ کے اغوا کی کوشش ناکام بنا کر اغوا کار گروہ کے کارندے کو قابو کر لیا جسے تھانہ وارث خان پولیس کی تحویل میں دے دیا گیااطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روزسرسید چوک میں واقع ایک سرکاری سکول سے 13سالہ ثانیہ کلثوم دختر بنارس چھٹی کرکے نکلی تو سکول کے باہر پہلے سے موجود شخص نے بچی کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی جس پر بچی نے شور مچا دیا