بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

 مریم نواز کی گرفتاری سے زیادہ خوشی شہباز شریف کو ہوئی ہے مسلم لیگ ن کو تین حصوں میں تقسیم ہوتا دیکھ رہا ہوں،سیاسی شخصیت نے سنگین دعوے کردیئے

datetime 9  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے امن پسند لوگ اور پوری پاکستانی قوم انتہا پسند بھارت کی انتہا پسند حکمران جماعت کے انتہا پسند وزیراعظم کی جانب سے کشمیریوں کے استحصال کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، کشمیری عوام کا بلڈ گروپ پی پازیٹیو ہے اور ان کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، میں اپنے تمام کشمیری بہن بھائیوں اور بزرگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو اپنے سینے پر اور اپنی قبروں پر پاکستانی پرچم لگا کر فخر محسوس کرتے ہیں،

کشمیری عوام خون میں نہا کر تاریخ رقم کر رہے ہیں اور بھارت کی پابندیاں ان کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان نے ڈی جی پی آر آفس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مریم نواز کی گرفتاری پر احسن اقبال کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ نارووال کے ارسطو نے بیگم صفدر اعوان کی گرفتاری کو کشمیر کاز سے قوم کی توجہ ہٹانے کا معاملہ قرار دے کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ن لیگ کے رہنماؤں سے درخواست ہے کہ میکاولی، عمرو عیار اور چانکیا کی سیاست سے عوام کو اصل حقائق سے دور رکھنا بند کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ملز کیس میں اربوں روپے ٹی ٹی کی صورت میں نواز شریف کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے جن کو تحائف کا نام دے کر بیگم صفدر اعوان کے اکاؤنٹ بھرے گئے۔ اس لوٹ کھسوٹ اور جعل سازی پر بیگم صفدر اعوان کو نیب نے بلایا گیا اور انہوں نے پانامہ کیس کی طرح یہاں بھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسی نیب کے خلاف ہرزہ سرائی کی جس کے ڈی جی سمیت تمام افسران اور عملہ کو ان کے والد کے کاروباری ساتھی اور ملازم شاہد خاقان عباسی نے تعینات کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھوتا مریا کھاریاں تے سوگ وزیر آباد’ کے مصداق انہیں گرفتار تو لوٹ مار، اقربا پروری، منی لانڈرنگ اور کرپشن میں جاتا ہے لیکن یہ شور کشمیر اور جمہوریت کا مچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو مودی کا یار کہنے والے یاد رکھیں، مودی تمام سفارتی آباد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیگم صفدر اعوان کی بیٹی کی شادی پر ہی پاکستان آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آج تک اپنے خلاف چلنے والیکیسز میں سے کسی میں بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے، بلکہ عوام سے جھوٹ بولتے رہے جبکہ عمران خان نے اپنے خلاف کیس میں گزشتہ بیس سالوں سے 74 دستاویزات فراہم کر کے عدالت عظمیٰ سے امین ہونے کا سرٹیفکیٹ لیا۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مریم نواز کی گرفتاری پر واویلا کرنے اور مغلظات بکنے پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پہلی دفعہ بغیر لکھے تقریر کرنے پر بلاول بھٹو نے اپنے حسب نسب کا پول کھول دیا ہے اور ساری پیپلز پارٹی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

ان کے دادا نے قائدِ اعظم کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور اب یہ موجودہ منتخب وزیراعظم کے خلاف بیان بازی کر کے زرداری سے اپنی وابستگی کا کھلا ثبوت دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ نیب کی جانب سے امتیازی سلوک کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جو بغیر ثبوتوں کے کسی کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ ن لیگ کے مستقبل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں ایک سال میں مسلم لیگ ن کو تین حصوں میں تقسیم ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ مریم نواز کی گرفتاری پر شہباز شریف کی خاموشی کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان نے اپنی حرکتوں سے نواز شریف سمیت ساری پارٹی کی لٹیا ڈبو دی ہے، اور ان کی گرفتاری سے سب سے زیادہ خوشی شہباز شریف کو ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…