جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

سنا ہے بلاول بھٹو کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے؟ صحافی کے سوال پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کیا جواب دیا ،

datetime 9  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے مریم نواز کی گرفتاری کو زیادتی قرار دے دیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں آصف زرداری نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگوکی، اس موقع پر ایک صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ سنا ہے بلاول کو بھی گرفتار کیا جائے گا؟ اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ خیر ہے وہ مرد ہے۔مریم نواز کی گرفتاری پر رد عمل میں

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کل بھی کہا مریم کی گرفتاری زیادتی ہے، ان کو سوچنا چاہیے،ان کی بھی مائیں بہنیں ہیں، وزیراعظم تو نہیں سوچتا، اس کو نہ اپنی بیوی کی پرواہ نہ بچوں کی، لیکن دوسروں کو سوچنا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے مسلم لیگ (ن) کی نائب مریم نواز کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کے موقع پر چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…