پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

یہ بے نظیر کی اولاد نہیں ہو سکتا کیونکہ۔۔! بلاول زرداری کے لفظ ”بے غیرت“ استعمال کرنے پر زرتاج گل نے بلاول کو ”بے غیرت“ قرار دے دیا، انتہائی سنگین دعوے

datetime 8  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کے بعد پارلیمنٹ کے باہر حکومتی اور حزب اختلاف کے اراکین کا آپس میں جھگڑا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید پریس کانفرنس کرنا چاہ رہے تھے تاہم حزب اختلاف کے اراکین نے ان کا راستہ روک لیا۔اس موقع پر حکومتی اراکین اور حزب اختلاف ایک دوسرے گتھم گتھا ہوگئے اور سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کے رویے کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے اندرنازیبا الفاظ استعمال کیے گئے، حزب اختلاف غیر پارلیمانی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں تقریر کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس اور والدہ کے قتل پر غیرت دکھانی چاہیے تھی۔مراد سعید نے کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ غربت ہے آپ کی غیرت کہاں گئی؟ کراچی میں صفائی ہورہی تھی آپ کی غیرت کہاں گئی؟انہوں نے کہا کہ آپ میں بات سننے کی ہمت نہیں کیوں کہ آپ کی سیاسی تربیت نہیں ہوئی۔پارلیمنٹ میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف بلاول بھٹو نے انتہائی سخت زبان کا استعمال کیا وہیں تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو کو نہ بخشا اور انتہائی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اس حرام کے مال پر پلے ہوئے بھدے بدنما شخص کی ماں اس کو تمیز نہ سکھا سکی۔ زرتاج گل نے کہا کہ بے غیرت تو بلاول ہے کہ جس کے باپ نے الیکشن کے دوران اس کی ماں کی فوٹو شاپ برہنہ تصویریں استعمال کیں، انہوں نے مزید کہا کہ اسی خاندان کے لیے تڑپ رہا ہے، بے نظیر کی اولاد نہیں ہو سکتا یا باپ کی طرح پورا کمینہ اور بے غیرت ہے، اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے بلاول بھٹو کو سندھ پر بوجھ قرار دیا، مزید کہا کہ ان لٹیروں نے دس ملین لوگوں کو غربت میں دھکیل دیا ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ بلاول نے اس وزیراعظم کے لیے نازیبا زبان استعمال کی جس نے عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔آخر میں کہا کہ بلاول بھٹو سندھ پر بوجھ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…