اسلام آباد (این این آئی) مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری کی قیادت میں ملک بھر کی تا جر رہنماؤں کے ایک وفد نے چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی اور قومی اسمبلی میں حکو مت کے چیف وہیپ عامر ڈوگرسے ملاقات کی اور انھیں تاجر برادری کی جانب سے ایف بی آر کی ٹیکس پالیسی پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا،اس موقع پر حکو مت اور ایف بی آر کی جانب سے تاجر برادری کو ٹیکسز کے حوالے سے در پیش مسائل کے حل اور خریدو فروخت پر شناختی کارڈ کی
شرط پر 30اگست تک کسی بھی قسم کی کاروائی نہ کرنے پر 15,16 اور 26,27 اگست کی ہڑتال کو موخر کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا چھوٹے تاجروں کیلئے تاجر نمائندوں کی تشکیل کردہ کمیٹی 30 ستمبر تک فکس ٹیکس اسکیم تشکیل دے گی جو ملک بھر کے چھوٹے تاجروں کیلئے قابل عمل فکس ٹیکس اسکیم لائے گی، محمد کاشف چوہدری نے کہا مذاکر ت میں طے کیا گیا کہ تاجر برادری سے ہول سیلر،ریٹیلر کیلئے ٹرن اوور کی بجا ئے شرح منافع پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔



















































