ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کنٹرول لائن پر حملہ کر سکتا ہے، 3 سے 6 ماہ میں کشمیر کا فیصلہ ہو جائیگا، شیخ رشیدنے بڑی پیش گوئیاں کردیں

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ مذاکرات کے راستے ختم ہو گئے، اعلانِ جنگ ہو گیا ہے، بھارت کنٹرول لائن پر حملہ کر سکتا ہے، 3 سے 6 مہینے میں کشمیر کا فیصلہ ہو جائے گا۔قومی اسمبلی میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل جیسی صورتِ حال پیدا کر دی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کشمیر سے نکلنے والی تحریک اب سری نگر تک محدود نہیں رہے گی بلکہ یہ یو پی، سی پی تک جائے گی، میں 3 سے 6 مہینے میں پاکستانی سرحد پر جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں چین کی دور اندیشی کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں، آرمی چیف چین جائیں گے، آج کشمیر کی گلی گلی میں برہان وانی کی آواز ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ آج مودی نے تمام راستے بند کر دیے ہیں، شملہ معاہدہ ختم ہو گیا، کنٹرول لائن ختم ہو گئی، آج آزادی کی نئی جدوجہد کا آغاز ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ شام تک عرب دینا سے بھی ایک واضح پیغام آ جائے گا، اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہندوستان میں نہ گھاس اگے گی، نہ چڑیا چہکے گی، ہندوستان کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ یو پی اور سی پی کے مسلمانوں سے کہتا ہوں کہ کیڑوں مکوڑوں کی طرح زندہ رہنے کے بجائے شہادت کے جذبے سے نکلے۔ کشمیری اب گھر میں نہیں بیٹھے گا۔مودی نے ایک مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا،بی جے پی کے 303 ارکان میں ایک بھی مسلمان نہیں۔بھارت آج اسرائیل کا پیٹرن لایا ہے کیونکہ اسرائیل نے بھی وہ صورتحال کی جو مودی نے کی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ 3 سے 6 ماہ میں پاکستان کی سرحدوں پر مودی کے ہندو دت پروگرام میں جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

عنقریب آرمی چیف چین جائیں گے کیونکہ چین کا براہ راست لداخ سے تعلق ہے۔آج مودی نے سارے راستے بند کر دئیے ہیں یہ وہی مودی ہے جسے امریکا ویزا نہیں دیتا تھا۔آج کشمیر کی گلی گلی میں برہان وانی کی آواز ہے۔مودی کا یہ فیصلہ کشمیریوں کے لیے نیا شعلہ بنے گا۔اب یہ تحریک یو پی تک جائے گی۔دو مہینے کی لڑائی میں بھارت کے دو طیارے گر گئے۔بھارتی اقدام اعلان جنگ ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…