لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے عید الاضحی پر وفاق کی پیروی کرتے ہوئے چار تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحی کی مناسبت سے 12تا15اگست ( پیرتا جمعرات ) تعطیلات ہوں گی ۔جمعہ کے روز معمول کے مطابق دفاتر کھلیں گے جبکہ 17اگست کو بھی ورکنگ ڈے ہوگا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی 12تا15اگست تعطیلات جبکہ 17اگست کو ورکنگ ڈے کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا۔